English   /   Kannada   /   Nawayathi

شادی کے سوال پر راہل گاندھی نے کہا، میری شادی تو پہلے ہی ہو چکی

share with us

نئی دہلی:14؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)کانگریس صدر راہل گاندھی سے کئی لوگ ان کی شادی کے بارے میں ایک طویل عرصے سے ان سے سوال کرتے رہے ہیں۔ دو دن کے دورہ پر حیدرآباد پہنچے راہل گاندھی سے ملاقات کے دوران وہاں کے مقامی ایڈیٹرز نے بھی ان کی شادی کے منصوبہ کے بارے میں سوال کیا۔ اس پر راہل نے کہا کہ وہ پہلے سے ہی شادی شدہ ہیں۔ تاہم، اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی بات کو واضح کیا کہ انہوں نے اپنی پارٹی کانگریس کے ساتھ ہی شادی کر لی ہے۔

 

ایڈیٹرز کے ساتھ بات چیت میں کانگریس کے صدر نے دعوی کیا کہ نریندر مودی 2019 میں وزیر اعظم نہیں بنیں گے۔ انہوں نے اندازا بتایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) 230 نشستیں نہیں جیت پائے گی، جس کے نتیجے میں مودی کے دوبارہ وزیراعظم بننے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ملک میں عدم مساوات اور بے روزگاری میں اضافہ ہوتاجارہا ہے ۔ملازمتوں کی فراہمی کے عمل میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین ،ہندوستان کی 458ملازمتوں کے برخلاف 24گھنٹے میں 50,000ملازمتیں پیداکر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اقلیتیں خوف کے عالم میں ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ چھوٹی اور اوسط صنعتیں مشکلات سے دوچار ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا