English   /   Kannada   /   Nawayathi

روپئے کی گراوٹ پر کانگریس کا طنز: مودی نے بالآخر وہ کر دکھایا جو ہم نے 70 سالوں میں نہیں کیا

share with us

نئی دہلی:14؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قیمت میں زبردست گراوٹ کے سلسلے میں کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب ایک ڈالر کی قیمت 70 روپے کے قریب پہنچ گئی ہے۔ کانگریس نے منگل کو اپنے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ ’’مودی نے بالآخر وہ کر دکھایا، جو ہم نے 70 سالوں میں نہیں کیا‘‘۔کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سرجے والا نے ٹویٹ کیا کہ ’’ہندوستانی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب ایک ڈالر کی قیمت 69.93 پر پہنچ گئی ہے‘‘۔سرجے والا نے کہا کہ ’’جس طرح روپے کی قیمت میں گراوٹ آ رہی ہے،اس سے ملک عالمی تجارت میں قائم رہنے کے قابل نہیں ہوگا ‘‘۔ ایسا معاشی اسباب سے نہیں ہوا ہے بلکہ آپ کی بدعنوان سیاست اس کی وجہ ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا