English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں جاری موسلادھار بارش تھم گئی ، کوئی جانی ومالی نقصان نہیں 

share with us

 

بھٹکل ؍ 14؍ اگست 2018(فکروخبر نیوز) ساحلی علاقوں میں جاری ریکارڈ توڑ بارش آج صبح سے تھم گئی جس کے بعد لوگوں نے اطمینان کی سانس لی۔ کل تقریباً بارہ بجے سے شروع ہونے والی یہ بارش رات دیر گئے جاری رہی۔ کئی علاقوں کی سڑکوں پر پانی بھرنے کی وجہ سے آمدورفت میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ شہر کے پرانے علاقے میں بارش بھاری کی وجہ سے پانی گھروں کے آس پاس جمع رہا۔ چوتنی کے بعض گھروں میں پانی گھس آنے سے کوئی جانی یا مالی نقصان تو نہیں ہوا البتہ مکینوں کو سخت دشواریاں لاحق ہوئیں۔ شرابی ندی میں پانی کی سطح معمول سے زیادہ اونچی رہی اور پانی میں تیز بہاؤ بھی دیکھا گیا 
دوسری جانب بھاری بارش کو دیکھتے ہوئے محکمۂ تعلیمات کی جانب سے اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا تھا جس کے بعد قومی اور ملی اسکولوں کے ساتھ ساتھ سرکاری اسکول آج دن بھر بند رہے۔ انجمن حامئ مسلمین بھٹکل کے دسویں تک کے سبھی اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا ۔ اس کے ساتھ ساتھ نونہال سینٹرل اسکول ، علی پبلک اسکول ، نیو شمس انگلش میڈیم ہائی اسکول میں بھی چھٹی رہی۔ وہیں مدارس کے ذمہ داروں کی طرف سے  بھاری بارش کے پیشِ نظر چھٹیوں کا اعلان کیا گیاتھا۔ جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے سبھی شعبۂ جات میں آج چھٹی رہی ، احیاء المدارس کے زیر اہتمام چلنے والے اداروں میں  بھی چھٹی کا اعلان کیا گیا ۔ مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی کے بھی سبھی شعبۂ جات میں چھٹی رہی۔ بھاری بارش کی وجہ سے جہاں جگہ جگہ پانی جمع ہوگیا تھا وہیں سمندر ی سطح بھی کافی اونچی رہی۔بارش تھمنے کے باوجود بادل اس پورے ساحلی علاقوں کو گھیرے ہوئے ہیں اور کسی بھی وقت یہ بارش دوبارہ شروع ہونے کے امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا