English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : منکی کے قریب آننت واڑی میں بھیانک سڑک حادثہ ، ٹیمپو سے تصادم کے بعد بائک میں لگی آگ ، تین افراد موقعۂ واردات پر ہلاک 

share with us

بھٹکل 14؍ اگست 208(فکروخبر نیوز) یہاں سے قریب پچیس کلومیٹر کے فاصلہ پر منکی اہم شاہراہ 66کے قریب آننت واڑی میں بھیانک سڑک حادثہ میں تین افراد کے موقعۂ واردات پر ہلاک ہونے کی دل دہلانے والی واردات پیش آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہوناور کی جانب سے جارہی ایک بائک جس پر تین افراد سوار تھے ایک ٹیمپو سے جاٹکرائی ۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ اسی وقت بائک کی پٹرول ٹینک سے پٹرول رسنے لگا اور بائک میں آناً فاناً آگ لگ گئی ۔ بائک پر تینوں افراد کو شدید چوٹیں آئیں اور اوپر سے بائک میں لگی آگ کی زد میں بھی آگئے او رتینوں میں موقعۂ واردات پر ہی دم توڑ دیا۔ وہاں سے گذرنے والوں کو یہ منظر ایک دل دہلانے سے کم نہیں تھا۔ مہلوکین کی شناخت ابھیشیک نائک ، سندیپ گوڈا اور سنگیت گوڈا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ ان میں سے ایک کا تعلق کمٹہ سے ہے جبکہ دیگر دو کا تعلق آننت واڑی سے بتایا جارہا ہے۔ اطلاع ملتے ہی منکی اور مرڈیشور تھانوں کے ذمہ داروں نے موقعۂ واردات پر پہنچ گئے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا