English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھاری بارش کےپیش نظر ساحلی اضلاع سمیت بھٹکل میں 14 اگست کو اسکولوں میں چھٹی کا اعلان

share with us

بھٹکل:13/اگست2018(فکروخبرنیوز)کئی روز سے جاری موسلادھار بارش کے پیش نظر کل 14اگست ساحلی اضلاع خاص کر منگلور اڈپی سمیت بھٹکل کے اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے ،مانسون کی آمد کےسا تھ ہی ساحلی اضلاع میں ریکارڈ بارش درج کی گئی ہے ،وہی پچھلے کچھ روز سے جاری بارش کی وجہ سے منگلور اور اڈپی میں سڑکیں زیرآب آگئی ہیں اور نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے ، بارش کے پیش نظر ضلع کاروار اڈپی سمیت منگلور کمٹہ میں 14 اگست بروز منگل چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے ، وہیں بھٹکل میں بھی بارش کی بناء پرسبھی ہائی اسکولوں اور پرائمری اسکولوں میں بلاک ایجوکیشن آفسر نے چھٹی کا اعلان کر دیاہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق 16 اگست تک ساحلی اضلاع میں بھاری بارش کے امکانات ظاہر کئے گئے ہیں ،سمندرمیں طوفان کے پیش نظر ماہی گیروں کو بھی 17 اگست تک سمندر سے دور رہنے کی ہدایت دی گئی ہے خیال رہےکہ کرناٹک کے ساحلی اضلاع میں بھاری بارش سے ساحلی اضلاع سے نقصانات کی بھی خبریں موصول ہوئی ہیں 
بھٹکل میں بھی گزشتہ روز سے ہوائوں کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے موسلا دھار بارش نے جہاں سردی کی شدت میں اضافہ کیا ہے ، وہی بارش کے پانی نے سڑکوں پر سفر کرنے والوں کی مشکلات بھی بڑھا دی ہیں یہاں تک کہ لوگوں کا گھروں سے نکلنا دشورار ہو گیا ہے،

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا