English   /   Kannada   /   Nawayathi

حیدرآباد:عید الاضحی کے موقع پر گائے کاٹنے پر جان سے ماردیں گے : بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگ

share with us

حیدرآباد:13؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)ریاست تلنگانہ کے دار الحکومت حیدرآباد میں بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے گائے کے تحفظ کے لیے استعفی دیا۔حیدرآباد کے علاقے گوشہ محل سے بی جے پی رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ نے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر گائے کے تحفظ کو لیکر کئی مرتبہ اسمبلی میں آواز اٹھائی۔ تاہم پارٹی گائے کے تحفظ کےلیے ان کا کوئی ساتھ نہیں دے رہی ہے جس کی خاطر انہوں نے بی جے پی کے ریاستی صدر کے لکمشن کو اپنا استعفی پیش کردیا۔ راجہ سنگھ کا کہنا تھا کہ گائے کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے اس کے بعد ہی سیاست ہے۔راجہ سنگھ نے مزید کہا کہ ’’ میں اور میری ٹیم ’’ گاؤ رکھشک‘‘ ریاست میں گلی گلی جاکر گائے کا تحفظ کریں گے‘‘۔ راجہ سنگھ کا کہنا تھا کہ گائے کے تحفظ کے لیے ہم مارنے اور مرنے کے لیے تیار ہیں، میں بی جے پی کو کسی مصیبت میں نہیں ڈالنا چاہتا اسی وجہ سے میں نے پارٹی سے استعفی دیا ہے۔راجہ سنگھ نے گذشتہ روز ہی ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تلنگانہ کی موجودہ ٹی آر ایس حکومت پر عید الاضحی کے موقع پر گائے کا تحفظ نہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔  خیال رہے کہ بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ کے خلاف کئی مرتبہ متنازع بیانات دینے کی وجہ سے مقدمات درج کیے گئے تھے۔  

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا