English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی کا 4 ملکوں سے مقامی کرنسیوں میں تجارت کا اعلان

share with us

انقرہ:13؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)ترکی نے چین، روس، ایران اور یوکرین سے مقامی کرنسیوں میں تجارت کا اعلان کردیا۔ترکی نے امریکی پادری اینڈرو برینسن کو جاسوسی اور دہشت گردوں کی مدد کے الزام میں گرفتار کر رکھا ہے اور اسے قانونی کارروائی کا سامنا ہے۔ امریکا نے پادری کی گرفتاری پر ترکی سے شدید احتجاج کیا تھا اور صدر ٹرمپ نے پادری کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا جسکے بعد سے ہی دونوں ممالک کے مابین تعلقات کشیدہ ہیں۔ لیکن اب ایک بار پھر امریکا کی جانب سے ترکی پر اسٹیل اور ایلومینیم پر ٹیکس عائد کیے جانے کے بعد دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے ہیں۔امریکی صدر کی جانب سے محصولات بڑھانے پر ترکی کی کرنسی کی قدر کم ہوئی ہے۔ اردوان کا کہنا تھا کہ ترکی چین، روس، ایران اور یوکرین سے ملکی کرنسیوں میں تجارت کرے گا جبکہ یورپی ممالک ڈالر سے چھٹکارا چاہتے ہیں تو ان کیلیے بھی نظام وضع کرسکتے ہیں۔علاوہ ازیں ترک صدر نے کویت کے امیر شیخ صباح الجابر الصباح سے ٹیلی فون پر دو طرفہ تعلقات اور علاقائی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر اردوان ا ور شیخ صباح نے دو طرفہ تعلقات کو آنے والے دنوں میں مزید تقویت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ترک صدر نے کہا کہ ترک کرنسی لیرا کی قدر میں گراوٹ غیرمنطقی ہے۔ ترک کرنسی کی قدر میں اس قدر اتار چڑھاؤ ترکی کیخلاف کسی سازش کا حصہ ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا