English   /   Kannada   /   Nawayathi

حج کیلئے آنے والے نفرت انگیزی اور نعرے بازی نہ کریں، سعودی علماء

share with us

حج کے دوران حج مقامات پر ہر طرح کی برائی اور گناہ کے کاموں سے مکمل پرہیز کریں،اعلامیہ 


مکہ مکرمہ:13؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی سربرآوردہ علماء بورڈ نے حج پر ارض مقدس آنے والے فرزندان و بنات اسلام سے کہا ہے کہ وہ نفرت انگیزی ، عداوت برپا کرنے والی بیان بازی اور سیاسی نعرے بازی سے دور رہیں۔ حج کے دوران حج مقامات پر ہر طرح کی برائی اور گناہ کے کاموں سے مکمل پرہیز کریں۔ حاجی بھائیوں کے درمیان نفرت اورعداوت بھڑکانے والے ہر عمل اور ہر دعوے سے اجتناب برتیں۔عرب ٹی وی کے مطابق علماء بورڈ نے اعلامیہ جاری کرکے توجہ دلائی کہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے قرآن پاک میں حج کے دوران ہر طرح کی بدکلامی، بدزبانی ، لڑائی جھگڑے اور گندی حرکتوں سے منع کیا ہے۔ سعودی علماء نے حجاج کرام سے کہا کہ وہ اسلام کے پانچویں رکن کی ادائیگی کے دوران صرف اور صرف اچھی باتیں کہیں، اچھے کام کریں ، کارخیر میں تعاون کریں ، تفرقہ و انتشار پھیلانے والی سرگرمیوں سے دور رہیں۔ سعودی علماء نے حج پر آنے والوں کو پانچویں رکن کی ادائیگی کی توفیق ملنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرتے ہوئے حج پر پہنچے ہیں۔ آپ یہ رکن ٹھیک اسی طرح سے ادا کریں کہ جس طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ادا کیا تھا۔ پیغمبر اسلام ?نے حج کے موقع پر تمام صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم کو توحید خالص کا درس دیا تھا۔ دعا ، نمازوں، طواف ، سعی اور ہر عبادت میں صرف اور صرف اللہ کی رضا کو مدنظر رکھنے کا سبق سکھایا تھا۔ علما ء نے توجہ دلائی کہ اللہ تعالیٰ نے حجاج کو زاد راہ کے طور پر خدا ترسی اختیار کرنے کاحکم دیا تھا۔ خدا ترسی یہ ہے کہ حاجی ہر عمل میں اخلاص سے کام لے اور ایسا کوئی کام نہ کرے جس سے اللہ ناراض ہوتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی حاجی کو حج کے حوالے سے کسی عمل کی بابت کوئی شبہ ہو تو وہ علماء سے رجوع کرے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا