English   /   Kannada   /   Nawayathi

تائیوان کے ہسپتال میں آتشزدگی سے نو افراد ہلاک،15زخمی

share with us

مریضوں کو وارڈز سے نکال کر ہسپتال کے لان میں پہنچا دیا گیا، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی


تائی پی :13؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)تائیوان کے شہر تائیپی میں ایک ہسپتال میں آگ لگنے سے نو افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہوگئے۔ مریضوں کو وارڈز سے نکال کر ہسپتال کے لان میں پہنچا دیا گیا جبکہ شدید زخمیوں کو دوسرے ہسپتالوں کو بھجوا دیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آگ وئی فو ہسپتال کی ساتویں منزل میں ایک وارڈ میں لگی، وارڈ میں تینتالیس مریضوں اور عملے کے ارکان کو نکال لیا گیا۔23افراد کو شہر کے دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ پندرہ مریضوں کی حالت نازک ہے، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا