English   /   Kannada   /   Nawayathi

جرمنی میں مہاجرین پر کیے جانے والے حملوں کی تعداد میں واضح کمی ریکارڈ 

share with us

برلن :13؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)جرمنی میں مہاجرین پر کیے جانے والے حملوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہاکہ رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران مہاجرین یا تارکین وطن افراد پر حملوں کی تعداد 627 رہی جبکہ مراکز پر کیے جانے والے ان حملوں کی تعداد 77 رہی۔ گزشتہ برس ان حملوں کی تعداد تقریباً دو ہزار دو سو کے قریب رہی تھی جبکہ سن دو ہزار سولہ میں ایسے ساڑھے تین ہزار سے زائد واقعات رونما ہوئے تھے۔ قانون دانوں نے نسل پرستانہ حملوں میں کمی کا خیر مقدم کیا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا