English   /   Kannada   /   Nawayathi

بحیرہ کیسپیئن کے پانچ ممالک نے اسی سمندر کی قانونی حیثیت کے تاریخی معاہدے پر دستخط کر دئیے

share with us


اکتاؤ:13؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)بحیرہ کیسپیئن کے پانچ ممالک نے اس سمندر کی قانونی حیثیت کے تاریخی معاہدے پر دستخط کر دیے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس موقع پر قزاقستان کے صدر نورسلطان نذر بائیف نے تسلیم کیا کہ اس اتفاق رائے تک پہنچنا ایک مشکل کام تھا۔ سوویت یونین کے خاتمے کے ساتھ ہی بحیرہ کیسپئن میں موجود قدرتی ذخائر کے حوالے سے پانچ ممالک میں تنازعہ پیدا ہو گیا تھا۔ اب روس، ایران، قزاقستان، آذربائیجان اور ترکمانستان کے مابین اس علاقے میں اقتصادی ترقی اور عسکری موجودگی کے حوالے سے مسائل حل ہو گئے ہیں۔ اس معاہدے پر قزاقستان کے شہر اکتاؤ میں دستخط کیے گئے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا