English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام کے صوبے ادلب میں عمارت دھماکے سے گر گئی، 67 افراد ہلاک

share with us

سرمدا قصبے میں واقع اس عمارت میں اسلحے کے ایک سمگلر نے بڑی مقدار میں گولہ بارود چھپا رکھا تھا

ادلب :13؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع) شام کے صوبے ادلب میں دھماکے کے نتیجے میں عمارت گر جانے سے کم از کم 67 افراد ہلاک ہو گئے جن میں 12 بچے بھی شامل ہیں۔سرمدا قصبے میں واقع اس عمارت میں اسلحے کے ایک سمگلر نے بڑی مقدار میں گولہ بارود چھپا رکھا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امدادی کارکنوں  نے سرمدا میں بلڈوزروں کی مدد سے ملبہ ہٹا کر پھنسے ہوئے لوگوں کو باہر نکالا۔شہری دفاع کے ایک کارکن حاتم ابو مروان نے کہاکہ عام شہریوں سے بھری عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی ہےحادثہ کے بعد ملبے سے پھنسی 67 لاشیں امدادی کارکنوں نے بڑی مشقت کے بعد باہر نکال لی جبکہ 17 لوگوں کو زندہ بحفاظت باہر نکالا گیا جنہیں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔بعض اطلاعات کے مطابق مرنے والوں کی تعداد میں خاصا اضافہ ہو سکتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا