English   /   Kannada   /   Nawayathi

سرکاری فوج کی پیش قدمی روکنے کے لیے حوثیوں کی سرنگیں کھود کر ناکہ بندی

share with us

الصلیف بندرگاہ کے اطراف میں سرنگیں کھودنے کے نتیجے میں امدادی آپریشن متاثرہو رہا ہے،سرکاری ذرائع 

صنعاء :13؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)یمن کے عسکری ذریعے نے بتایا ہے کہ ایران نواز حوثی شدت پسندوں نے شمال مغربی الحدیدہ میں واقع الصلیف بندرگاہ تک سرکاری فوج کی پیش قدمی روکنے کے لیے بندرگاہ کے اطراف میں سرنگوں کا جال بچھایا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ حوثی شدت پسندوں نے فضائی کیمپ اور الصلیف بندرگاہ کے اطراف میں بڑے پیمانے پر سرنگیں کھودی گئی ہیں تاکہ سرکاری فوج کو زمینی پیش قدمی سے روکا جا سکے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ الصلیف بندرگاہ کے اطراف میں سرنگیں کھودنے کے نتیجے میں بندرگاہ کے ذریعے ہونے جاری امدادی آپریشن متاثرہو رہا ہے کیونکہ یمن جنگ کے متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کرآنے والے بحری جہاز، گندم، غذائی اجناس اور دیگر ضروری سامان اسی بندرگاہ سے یمن لایا جاتا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ حوثی باغیوں نے شمالی الصلیف میں ماہی گیروں کو مچھلیوں کے شکا سے روک دیا ہے اور انہیں حرفہ نامی علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ جگہ جگہ پر چیک پوسٹیں قائم کرکیشہریوں کی جامہ تلاشی کا سلسلہ مزید بڑھا دیا گیا ہے۔ادھر ایک دوسری پیش رفت نے حوثی باغیوں نے صنعاء میں اپنی لیڈر شپ کی قیام گاہوں اور ان کے دفاتر کے باہر خفیہ کیمرے لگا دیے ۔ایک سیکیورٹی ذریعے کے حوالے سے بتایاکہ حوثیوں کی اعلیٰ قیادت کی طرف سے ہدایات جاری کی گئیں ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ صنعا میں سرکردہ رہ نما اپنے گھروں اور دفاترکیاندر اور باہر خفیہ کیمرے نصب کریں تاکہ کسی مشکوک شخص کی نشاندہی کی جاسکے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا