English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا نے کینیڈا کی گاڑیوں پر ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی د یدی

share with us

واشنگٹن:13؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ امریکی درآمدات پر عائد محصولات پر نظرثانی کرے اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں انہوں نے گاڑیوں پر اضافی محصول عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کے مابین، شمالی امریکا آزاد تجارت معاہدے نافٹا کے لیے مذاکرات جاری ہیں اور شرکا اگست کے آخر تک ایک بنیادی اتفاق رائے کے حصول کے متمنی ہیں۔ٹرمپ نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ میکسیکو کے ساتھ مذاکرات بخوبی انجام پا رہے ہیں تاہم کینیڈا کے محصولات اور تجارتی رکاوٹیں بہت زیادہ ہیں اور کسی اتفاق رائے کے عدم حصول کی صورت میں امریکا گاڑیوں پر ٹیکس عائد کریگا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا