English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ سے حج کے لیے آئی عمر رسیدہ فلسطینی خاتون انتقال کر گئیں

share with us

مکہ مکرمہ :13؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کے علاقیغزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والی ایک عمر رسیدہ خاتون حج کے سفر کے دوران مکہ معظمہ میں انتقال کرگئیں۔فلسطینی وزارت مذہبی امور کے چیئرمین الشیخ یوسف ادعیس نے ایک بیان میں بتایا کہ 84 سالہ سالمہ محمود احمد اللوح ہفتے کو مکہ معظمہ میں انتقال کرگئیں۔ وہ غزہ کی پٹی کے وسطی شہر دیر البلح سے تعلق رکھتی ہیں۔مکہ معظمہ میں اپنی قیام پر فوت ہونے والی فلسطینی خاتون کو سعودی عرب کی ہلال احمر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں اسے مکہ معظمہ ہی کے ایک قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا