English   /   Kannada   /   Nawayathi

ڈانڈیلی : بس لاری اور اومنی کار کے مابین بھیانک تصادمِ چار افراد شدید زخمی ، لاری ڈرائیور کو پولس نے کیا گرفتار

share with us

ڈانڈیلی: 12؍اگست2018(فکروخبرنیوز) یہاں قومی شاہراہ 63پر کار بس اور لاری کے مابین پیش آئے تہرے تصادم میں چار افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں یہ حادثہ آج صبح یلاپور قومی شاہراہ 63پر پیش آیا ، ذرائع کے مطابق ایک تیز رفتار لاری ایک اومنی کار کو اوورٹیک کے چکر میں بے قابو ہو کر مخالف سمت سے آرہی ایک کے ایس آر ٹی سی بس سے جاٹکرائی ،اسی ٹکر کے نتیجہ میں بس ڈرائیور توازن کھوجانے سے اومنی کار کوٹکر ماردی ،ٹکر اتنی سخت تھی کہ اومنی کار پرسوار چار افرادشدید زخمی ہوگئے ،زخمی ہونے والوں کی شناخت چندرو مہادیپا نولگند(19) منجوناتھ شانتاپا(25) ناگراج نیلپا )25) شریکانت درگپا(22) کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ، بتایا جا رہا ہے کہ یہ سبھی افراد اپنی کار پر سوار ساتوڑی فالس پکنک منا نے جا رہے تھے کہ اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا اور یہ افراد فالس کے بجائے اب تعلقہ اسپتال میں زیر علاج ہیں ،حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولس نے موقع پر پہونچ کر لاری اور ڈرائیور کوحراست میں لے لیا گیا ہے ،عینی شاہدین کا ماننا ہے کہ یہ حادثہ لاری ڈرائیور کی لاپرواہ ڈرائیونگ کا نتیجہ ہے 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا