English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل اور اس کے مضافاتی علاقوں میں عید الأضحی کے چاند کا اعلان ، عید الأضحی 22؍ اگست بروز بدھ کو منائی جائے گی 

share with us

بھٹکل 12؍ اگست 2018(فکروخبر نیوز) بھٹکل اور اس کے مضافاتی علاقوں میں عید الأضحی کے چاند کے اعلان کے ساتھ عوام ایک دوسرے کو عید کی مبارکبادی پیش کررہے ہیں۔ کیرلا کے علاقہ کاپاڑ میں چاند نظر آنے کے بعد شہر کے قاضی صاحبان نے اس کی تصدیق کی اور بھٹکل اور اس کے مضافاتی علاقوں میں بھی عید الأضحی کے چاند کا اعلان کیا ۔ اس کے مطابق ان شاء اللہ بھٹکل میں عید الأضحی 22؍ اگست بروز بدھ کو منائی جائے گی اور قربانی کا آخری دن بروزسنیچر ہوگا ۔ واضح رہے کہ خلیجی ممالک میں کل سنیچر کو ہی عید الأضحی کے چاند کا اعلان کیا گیا تھا جس کے مطابق سعودی عربیہ میں یومِ عرفہ بروز پیر ہوگا اور عید 21؍ اگست بروز منگل کو منائی جائے گی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا