English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلورو میں ڈی سی کے آرڈر سے شرپسندوں نے کھیلا کھلواڑ ، اسکول میں چھٹی کے اعلان کو بتایا منسوخ 

share with us

منگلورو 12؍ اگست 2018(فکروخبر نیوز) ضلع اتر ا کنڑا میں موسلا دھار بار ش کو د یکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سسی کانتھ سینتل نے بروز سنیچر 11؍ اگست کو اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی کا اعلان کردیا تھا لیکن ادھر چند شرپسندوں کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس میں یہ بات پھیلائی گئی ہے کہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے اعلان شدہ چھٹی منسوخ کردی گئی ہے جس کی وجہ سے طلباء اور اساتذہ کو شدید تکالیف کا سامنا کرناپڑا اور والدین کشمکش میں پڑگئے۔ اسسٹنٹ ڈئرایکٹر آف انفارمیشن بی اے قادر شاہ نے کہا کہ ہے کہ ڈپٹی کمشنر نے خاطیوں کے خلاف سخت اقدامات کرنے کی احکامات جاری کردئیے ہیں۔ انفارمیشن محکمہ کی جانب سے جاری شدہ اعلان کے مطابق 11؍ اگست بروز سنیچر کو ضلع جنوبی کنیرا کے اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی ہوگی لیکن اسی کو بدل کر شرپسندوں نے یہ اعلان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پھیلادیا کہ کل جنوبی کنیرا کے اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی نہیں رہے گی ، چھٹی ڈپٹی کمشنر کی جانب سے منسوخ کردی گئی ہے۔ اس اعلان کو پڑھنے کے بعد بہت سے والدین نے اپنے بچوں کو اسکول بھی روانہ کیا گیا تھا۔ بنٹوال سے تعلق رکھنے والے کئی اساتذہ نے انفارمیشن محکمہ سے خاطیوں کے خلاف سخت اقدامات کرنے کی بات کہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا