English   /   Kannada   /   Nawayathi

جرمنی میں 75 سالہ معمر شخص نے بستر مرگ پر اسلام قبول کرلیا

share with us

میڈرڈ:12؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)جرمنی میں 75 سالہ بوڑھے شخص نے بستر مرگ پر اسلام قبول کرلیا، معمر شخص کی کلمہ طیبہ پڑھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔  خلیج ٹائمز کے مطابق جرمنی میں 75 سالہ قریب المرگ شخص نے شدید علالت کے بعد اسلام قبول کرلیا۔ بوڑھے شخص کو اس کے مسلمان شناسا نے کلمہ طیبہ پڑھایا اور فرط جذبات سے معمر شخص کے گلے لگ کر رونے لگا۔

بعدازاں معمر شخص کے کان میں اذان دی گئی، یہ واقعہ وہاں موجود کسی ساتھی نے ریکارڈ کرکے ویڈیو انسٹا گرام پر شیئر کرادی اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور مسلمانوں نے معمر شخص کے قبول اسلام پر انہیں بے حد مبارک باد پیش کی۔

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا