English   /   Kannada   /   Nawayathi

انڈونیشیاء ، طیار ہ حادثے میں ایک 12سالہ بچہ معجزانہ طو ر پر زندہ بچ گیا 

share with us

جکارتہ:12؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)مشرقی انڈونیشیاء کے پہاڑی علاقے میں طیار ہ حادثے میں ایک 12سالہ بچہ معجزانہ طو ر پر زندہ بچ گیا ہے حادثے میں 8افراد ہلاک ہوئے ہیں،یہ بات حکام نے اتوار کو بتائی۔ سوئس ساختہ پلاٹس طیارے کا گزشتہ روز دور دراز صوبے پاپوا کے قریب تقریباً40منٹ پر محیط پرواز کے دوران ائیرٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوا تھا۔ طیارے کا ملبہ اتوار کی شام اوکسیبل کی زیریں ضلع میں ایک پہاڑی خطے کے گھنے جنگلی علاقے سے ملا ہے۔ 8مسافر مردہ پائے گئے جبکہ ایک زندہ بچا ہے،یہ بات پاپوا کے فوجی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ڈیسک سیانتوری نے بتائی۔ اس وقت حادثے کی وجہ کی تصدیق نہیں ہوئی ہے،یہ بات انہوں نے اے ایف پی کو بتائی،انہوں نے مزید کہا کہ قومی ٹرانسپورٹیشن حفظان کمیٹی واقعے کی تحقیقات کریں گی۔ طیارہ جو نجی چارٹر کمپنی ڈیمونم کی ملکیت تھا،میں 5مسافر اور عملے کے دو ارکان سوار تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا