English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی‘کوسٹ گارڈ نے 26 فلسطینی‘شامی شہریوں کو ڈوبنے سے بچالیا: کشتی میں خواتین سمیت شیر خوار بچے بھی شامل تھے‘حکام 

share with us

انقرہ:12؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)ترکی کے کوسٹ گارڈ حکام نے یونان جانے کی کوشش کے دوران کشتی کے حادثے کے بعد ڈوبنے والے 26 فلسطینی اور شامی پناہ گزینوں کو بچالیا۔ترک نشریاتی ادارے کے مطابق جنوب مغربی ساحلین ریاست مولگان کے بوڈروم علاقے میں غیرقانونی تارکین وطن کی ایک کشتی ساحل کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔ قریب ہی موجود ترک کوسٹ گارڈ کے حکام نے بروقت امدادی کارروائی میں 26 پناہ گزینوں کو ڈوبنے سے بچالیا۔ان میں شامی اور فلسطینی مہاجرین شامل ہیں۔حادثے کا شکار ہونے والوں میں خواتین، بچے اور نوجوان شامل ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا