English   /   Kannada   /   Nawayathi

شاہ سلمان کا مصری فوج ‘پولیس کے شہداء اقرباء کیلئے حج کے احکامات

share with us

ریاض:12؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مصری فوج اورپولیس کے شہید ہونیوالے افسروں اور جوانوں کے 1000 قریبی عزیزوں کواعزازی حج کی سکیم کے تحت ان کے سرکاری سطح پر حج کے انتظامات کا حکم دیا ہے۔سعودی عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ سلمان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ خادم الحرمین الشریفین اعزازی حج سکیم کے تحت حج کے موقع پر مصری فوج اورپولیس کے شہید ہونے والے اہلکاروں کے ایک ہزار اقارب کو حج میں شامل کریں۔سعودی عرب کے وزیر برائے مذہب امور ودعوت و ارشاد و اعزازی حج اسکیم کے جنرل سپروائزر الشیخ ڈاکٹر عبدالطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا کہ شاہ سلمان کی جانب سے مصری فوج اورپولیس کے شہداء4 کے اقارب کے حج کے احکامات ان کی عرب اور مسلمان اقوام کے حوالے سے سابقہ انسانی ہمدردی کا تسلسل ہے۔ وہ دنیا بھر سے ہرسال چیدہ چیدہ شخصیات کو حکومتی اخراجات پر حج کرانے کا اہتمام کرتے ہیں۔واضح اس سے قبل سعودی عرب کی حکومت نے فلسطینی شہداء اسیران کے ایک ہزار اقارب کو حج کے لیے سعودی عرب کا خصوصی مہمان بنانے کا اعلان کیا گیا تھا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا