English   /   Kannada   /   Nawayathi

اردن‘سیکورٹی کا شدت پسندوں کیخلاف آپریشن‘4 فوجی افسر ہلاک

share with us

عمان:12؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)اردنی حکام کا کہنا ہے کہ اشتہاری دہشتگردوں کے ایک گروپ کیخلاف کارروائی میں مشتبہ دہشتگردوں کی فائرنگ اوردستی بموں سے 4 فوجی افسر ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ اتوار کو دارالحکومت عمان کے مغرب میں 10کلو میٹر دور السلط کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب فوج نے دہشتگردوں کے ایک ٹھکانے پر چھاپہ مار کرانہیں پکڑنے کی کوشش کی۔اس دوران وہاں پرموجود شدت پسندوں نے فائرنگ کی اور دستی بموں سے حملہ کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ نقب الدبور میں چھپنے والے دہشتگردوں نے الفحیص کے مقام پر ایک دستی بم حملے میں سیکیورٹی اہلکار کو قتل کردیا تھا جس کے بعد فوج دہشتگردوں کا تعاقب کر رہی تھی۔فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہین تاہم اردنی حکومت کی جانب سے سرکاری طورپر اس پر کوئی رد عمل جاری نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ قبل ازیں گزشتہ روز فوج کی ایک گاڑی پر دستی بم پھینکا گیا تھا‘جس کے نتیجے میں 1اہلکار ہلاک اور 6زخمی ہوگئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا