English   /   Kannada   /   Nawayathi

عازمینِ حج میں کسی وبائی مرض کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا‘وزارت صحت

share with us

ریاض:12؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب کی وزارت صحت نے اب تک حجاز مقدس میں پہنچنے والے عازمین حج میں سے کسی کے وبائی مرض میں مبتلا نہ ہونے کی تصدیق کی ہے،عازمینِ حج کی صحت کی صورتحال بہتر اور حوصلہ افزا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت صحت حج کے دوران میں پیشگی احتیاطی تدابیر پر توجہ مرکوز کررہی ہے اور وہ عالمی ادارہ صحت اور دوسری عالمی تنظیموں کیساتھ تعاون کے ذریعے عالمی سطح پر صحت کے شعبے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں اور پیش رفتوں پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے۔وزارت نے حج سیزن سے قبل کسی بھی مرض سے بچاؤ کیلئے متعدد پیشگی احتیاطی تدابیر اختیار کی تھیں اور اس ضمن میں تمام ضروری اقدامات کیے تھے۔اس نے حج سیزن کے آغاز سے قبل عالمی سطح پر وبائی امراض کے متغیرات کے مطابق عازمین کے لیے درکار صحت کے شرائط و ضوابط جاری کیے تھے۔سعودی سفارت خانوں اور قونصل خانوں کے ذریعے ان تمام ممالک میں رہنما ہدایات جاری کی تھیں جہاں سے حج اور عمرے کے لیے عازمین سعودی عرب میں آرہے تھے۔صحت کے اس مطلوبہ معیار پر پورا اترنے والے عازمین ہی کو حج اور عمرے کے ویزے جاری کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ سعودی عرب کے تمام داخلی راستوں اور بندرگاہوں پر واقع مراکزِ صحت میں ان تمام پیشگی اقدامات کو فعال کیا گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا