English   /   Kannada   /   Nawayathi

عراقی وزیراعظم منگل سے ترکی‘ایران کا دورہ کریں گے

share with us

بغداد:12؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی  منگل سے ترکی اور ایران کا دورہ شروع کریں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم حیدر العبادی (کل)منگل کو ترکی اور پرسوں بدھ کو ایران کے دورے پر جائیں گے۔وہ ان دونوں ملکوں کی قیادت سے اقتصادی تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔واضح رہے کہ حیدر العبادی یہ دورہ ایسے وقت میں کررہے ہیں جب امریکا نے ایران کیخلاف نئی اقتصادی پابندیاں عائد کی ہیں اور ترکی پر بھی اقتصادی دباؤ بڑھا دیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا