English   /   Kannada   /   Nawayathi

ڈپٹی چیف منسٹر کی بھٹکل آمد کے موقع پر تنظیم کی جانب سے پیش کیا گیا میمورنڈم 

share with us

ڈپٹی چیف منسٹر کی بھٹکل آمد کے موقع پر تنظیم کی جانب سے پیش کیا گیا میمورنڈم 

بھٹکل 11؍ اگست 2018(فکروخبر نیوز) ریاست کرناٹک کے ڈپٹی چیف منسٹر جی پرمیشورا کی رابطہ سوسائٹی بھٹکل کی جانب سے منعقدہ رابطہ ایوارڈ پروگرام میں آمد کے موقع کا فائدہ اٹھاتے مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کی جانب سے شہر کے اہم مسائل کو حل کرنے کے مطالبہ کے ساتھ ایک یادداشت پیش کی گئی ۔ تنظیم کے جنرل سکریٹری جناب محی الدین الطاف کھروری نے یادداشت پیش کرنے کے بعد کہا کہ شہر میں محکمۂ جنگلات کی زمین پر کئی دہائیوں سے مقیم افراد کو کئی پریشانیوں کا سامنا ہے۔ انہیں متعلقہ محکمہ کے ذمہ داران کی جانب سے بار بار ہراساں کیا جارہا ہے اور اتی کرم کی زمین کہہ کر ان کے تعمیراتی کاموں پر بھی روک لگائی جارہی ہے جس کی وجہ سے عوام بڑی پریشانیوں کا سامنا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اراضی پر بسنے والوں کو اکرما سکرما منصوبے کے تحت دستاویزات فراہم کیے جائیں تاکہ وہ سکون سے اپنی زندگی گذار سکیں۔ اس کے ساتھ ساتھ غریب طبقہ سے تعلق رکھنے والے عوام کو ہاؤسنگ کالونی کی تعمیر کا بھی مطالبہ کیا۔ ان مطالبات کے علاوہ انہوں نے بھٹکل میں ایک سو دس کلو وھاٹس کا کام منظور ملنے کے باوجود اب تک شروع نہ کیے جانے کی شکایت کی۔ مزید انہوں نے قدیم مکانات کو محکمۂ آثارِ قدیمہ کی جانب سے مرمت اور درستگی کی بھی اجازت نہ دئیے جانے سے انہیں بھی تشویش لاحق ہورہی ہے۔ تنظیم کے سکریٹری نے یادداشت میں یو جی ڈی سے ہونے والی پریشانیو ں کا بھی تذکرہ کیا ہے۔ موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جالی پٹن پنچایت کے صدر آدم پنمبور نے بھی مسائل کے حل کے لیے یادداشت پیش کی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا