English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملپے : دو کشتیاں سمندر میں ڈوب گئی ، سولہ افراد بچالیے گئے 

share with us

اڈپی 12؍ اگست 2018(فکروخبر نیوز) بھٹکل اور گنگولی سمندر میں دوکشتیاں ڈوبنے کی وجہ سے تقریباً سولہ افراد کو بچالیے جانے کا واقعہ منظر عام پر آیاہے۔تفصیلات کے مطابق آٹھ ماہی گیر کو اس وقت بچالیا گیا جب کشتی بندر گاہ کی جانب لوٹنے کے دوران دیو ہیکل موجود کی زد میں آکر ڈوب گئی۔ آج صبح بھی آٹھ ماہی گیروں پر مشتمل ایک گروہ ماہی گیری کے لیے سمندر میں شکار کے لیے نکلے ہوئے تھے ۔ یہ کشتی بھی موجوں کی زد میںآکر الٹ گئی اور اس میں موجود تمام ماہی گیروں کو بچالیا گیا ۔ان دونوں کشتیوں پر سوار سبھی سولہ لوگوں کو دیگر کشتیوں کی مدد سے بحفاظت ساحل پر پہنچایا گیا۔ ملحوظ رہے کہ کچھ دنوں سے تیز ہوا کے ساتھ سمندر میں طغیانی ہے اور مچھلی شکار کے لیے ماحول سازگار نہیں ہے لیکن اس کے باوجود ماہی گیر اپنے جان ہتھیلی پر رکھ کر سمندر میں شکار کے لیے نکلے ہوئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا