English   /   Kannada   /   Nawayathi

چین میں مسجد کے انہدام کے فیصلے کے خلاف ہزاروں مسلمان سراپا احتجاج

share with us

نینگشیا:11؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)چین کے علاقے نینگشیا میں  جامع مسجد کے انہدام کے فیصلے کے خلاف ہزاروں مسلمان سراپا احتجاج بن گئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے خود مختار علاقے نینگشیا کی مقامی حکومت نے جامع مسجد ’ویزہوو‘ کے انہدام کا فیصلہ کیا جس پر ہزاروں مسلمانوں نے جامع مسجد کے قریبی اسکوائر پر جمع ہو کر سڑک بلاک کردی اور حکومت مخالف نعرے لگائے۔مقامی حکام  نے مظاہرین سے مذاکرات کے کئی دور کیے تاہم مظاہرین نے مسجد کو ہاتھ نہ لگانے کی یقین دہانی تک منتشر ہونے سے انکار کردیا۔بعد ازاں شہری حکومت کے سربراہ نے وفاقی حکومت سے بات کرنے کے بعد مظاہرین کو تعمیراتی پروجیکٹ کی نئی منصوبہ بندی تک مسجد کے انہدام کے فیصلے کو مؤخر کرنے سے آگاہ کیا جس پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ مسجد کی تعمیر کے لیے درکار ضروری کاغذی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی  اور نہ ہی اجازت نامہ حاصل کیا گیا اس لیے یہ عمارت غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی ہے اور اسے منہدم کرنا قانون کی پاسداری کرنا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا