English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فائرنگ سے امدادی کارکن شہید، 100 سے زائد زخمی

share with us

مقبوضہ غزہ:11؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر حق واپسی کے لیے احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک امدادی کارکن شہید اور ایک سو سے زاید فلسطینی زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ کی مشرقی سرحد پر اسرائیلی فوج اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان کئی مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے مشرقی رفح کے مقام پر ایک فلسطینی امدادی کارکن عبداللہ القططی کو گولیاں ماریں۔ گولیاں اس کے سینے میں لگیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ترجمان نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک سو سے زائد فلسطینی مظاہرین زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے بعض کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا