English   /   Kannada   /   Nawayathi

شاہ سلمان کے حکم پر سعودی عرب ایک ہزار فلسطینی عازمینِ حج کی میزبانی کرے گا

share with us

ریاض:11؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک فرمان کے ذریعے فلسطینی شہداء کے خاندانوں کے ایک ہزار افراد کی آیندہ حج کے دوران میں میزبانی کا حکم دیا ہے۔ان فلسطینی عازمینِ حج میں مرد وخواتین دونوں شامل ہوں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے وزیر برائے اسلامی امور اور دعوۃ وارشاد شیخ عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے اس شاہی فرمان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ خادم الحرمین الشریفین کی فلسطینی نصب العین کی مسلسل حمایت کا آئینہ دار ہے اور فلسطینی عوام کی عظیم قربانیوں کو ان کے خراجِ تحسین کا مظہر ہے۔شیخ عبد اللطیف نے ، جو شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حجاج کرام کی میزبانی کے لیے پروگرام کے نگران بھی ہیں، کہا کہ فلسطینی عوام اپنے جائز حقوق کی بازیابی اور مسلمانوں کے قبلہ اوّل مسجد الاقصیٰ ( مقبوضہ بیت المقدس ) کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد پر مکمل حمایت اور داد وتحسنی کے مستحق ہیں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا