English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایرانی صدر کے خصوصی ایلچی کی ترک صدر سے ملاقات ایران جوہری معاہدے سمیت نئی امریکی پابندیوں پر تبادلہ خیال 

share with us

امریکی پابندیوں کے سامنے اتنی مزاحمت کریں گے کہ واشنگٹن کو اپنے فیصلے پر پچتھاوا ہو گا‘ایرانی ایلچی 

انقرہ:11؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)ایران کے صدر ڈاکٹرحسن روحانی کے خصوصی ایلچی محمود واعظی نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی اور حسن روحانی کا خصوصی پیغام ان کو پینچایا۔ایرانی خبررسان ایجنسی کے مطابق ایران کے صدر کے خصوصی ایلچی محمود واعظی نے دورہ انقرہ کے موقع پر صدر اردوان کو یہ خصوصی مراسلہ حوالے کیا۔فریقین نے اس ملاقات میں ایران جوہری معاہدے سے متعلق تازہ ترین معاملات اور نئی امریکی پابندیوں پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر ایلچی کا کہنا تھا کہ ایران پابندیوں کے سامنے اتنی مزاحمت کرے گا کہ امریکہ کو اپنے کئے پر پچتھاوا ہو گا۔ترک صدر نے بھی اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید بڑھانے کیلئے پرعزم ہے۔ رجب طیب اردوان نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ جلد اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا