English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہندوستان میں مسلمان اپنے حق سے جی رہے ہیں کسی کی سوغات پر نہیں : رابطہ تعلیمی ایوراڈ پروگرام میں جناب ظفر یاب جیلانی کا خطاب 

share with us

مسلمان اپنے اندر کسی بھی قسم کا خوف محسوس نہ کریں۔ آپ کے دل میں سوائے اللہ کے کسی کا خوف نہیں ہونا چاہیے۔ دستور نے جو ہمیں بنیادی حقوق عطا کیے ہیں ان میں کوئی بھی تبدیلی نہیں کرسکتا۔ اسی لیے دستور بنانے والوں کا یقین تھا کہ یہ ملک منافرت کی بنیاد پر نہیں چل سکتا ۔ مزید کہا کہ ہندوستان میں مسلمان اپنے حق سے جی رہے ہیں کسی کی سوغات پر نہیں، ان باتوں کا اظہار مشہور ایڈوکیٹ اور بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے کنوینروسکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ جناب ایڈوکیٹ ظفر یاب جیلانی صاحب نے کیا ۔ موصوف رابطہ سوسائٹی بھٹکل کی جانب سے منعقدہ رابطہ تعلیمی ایوارڈ سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی آئین جو حقوق ہمیں دئیے ہیں اس کو کوئی چھین نہیں سکتا اس لیے کسی بھی طرح کا ڈر محسوس کرنے کی ہمیں ضرورت نہیں ہے۔ پروگرام کے انعقاد پر رابطہ سوسائٹی کے ذمہ داروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ پروگرام ایک ترغیب ہے ان طلباء کے لیے جو امسال اچھے نمبرات حاصل نہیں کرسکے ۔ اس طرح کے تعلیمی ایوارڈ ملک کے مختلف شہروں میں منعقد ہورہے ہیں اور اس سے طلباء کو آگے بڑھنے میں ہمت مل رہی ہے۔ موصوف نے اردو کے بقا کے لیے کی جانے والی کوششوں کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ اس میں اہم رول مدارس ہے اور آج کل جو اردو پڑھی او رلکھی جارہی ہے وہ ان ہی مدارس سے ہوسکتی ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ایک ہی وقت میں مختلف قسم کے کام ہونے چاہیے اور قوم میں جو افراد مختلف صلاحیتوں کے مالک ہیں ان سب میں اشتراک ہونا چاہیے تب جاکر اس کے بہترین نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا