English   /   Kannada   /   Nawayathi

مذہبی آزادی ہی میں ملک کی خوبصورتی ہے ، اپنے آپ کو غیر محفوظ تصور مت کیجئے : رابطہ تعلیمی ایوراڈ پروگرام میں ڈپٹی چیف منسٹر جی پرمیشورا کا خطاب

share with us

ریاستِ کرناٹک کے ڈپٹی چیف منسٹر اور وزیر داخلہ جی پرمیشورا نے اپنے بھٹکل دورہ کے موقع پر رابطہ تعلیمی ایوارڈ پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں کسی کو بھی ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس لیے کہ دستور نے ہمیں حقوق دئیے ہیں۔ ایوراڈ یافتگان طلباء وطالبات کی خدمت میں مبارکبادی پیش کرتے ہوئے کہا کہ انسانی زندگی میں تبدیلی تعلیم ہی کے ذریعہ ممکن ہے۔ تعلیم ہی سے انسان کی ذہن سازی کا کام کیاجاتا ہے۔ تعلیمی طور پر ہمارا ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ، انہوں نے اس کی مثالیں پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ دنیا کے کسی بھی ملک چلے جائیں آپ کو بہترین ڈاکٹر س، انجینئرس ، وکلاء ہندوستان سے تعلق رکھنے والے ملیں گے۔ ہندوستان اب ترقی کررہا ہے اور اس میں کرناٹکا کا ایک بہت بڑا حصہ ہے۔ انہوں نے اس سوچ کی تردید کہ ہندوستان تعلیمی طور پر ترقی نہیں کررہا ہے ۔اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان ہر سال ستر ہزار ڈاکٹرس ، پانچ لاکھ انجینئرس اور مختلف میدانوں میں افراد کو مہیا کرارہا ہے۔ انہوں نے ملک کے موجودہ حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی کسی سے خوف کھانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہندوستان کے دستور نے ہمیں حقوق دئیے ہیں اور وہ حقوق ہمیں مل کر رہیں گے۔ ملک کے دستور نے مذہبی آزادی بھی دی ہے اور مذہبی آزادی ہی میں ملک کی خوبصورتی ہے۔ اپنے سیاسی کیرئیرکے آغاز کی داستان بیان کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ میں زندگی کے ہر موڑ پر مرحوم ایس ایم یحیٰ صاحب کا احسان مند رہوں گا جنہوں نے مجھے سیاسی میدان میں کھڑا کیا اور ہر موڑ پر میری ہمت افزائی کی اسی لیے میں انہیں سیاسی گرو مانتا ہوں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا