English   /   Kannada   /   Nawayathi

113عازمین حج کو دھوکہ دینے والے صبغت اللہ شریف سمیت 6 گرفتار

share with us

بنگلورو:09؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)بنگلورو میں سفرحج کے نام پر دھوکہ دینے والے تمام ملزمین کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ حریم ٹورس کے مالک صبغت اللہ شریف سمیت 6 افراد اب سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ اس پورے معاملے نے حج  اورعمرہ کے نجی ٹور آپریٹروں کوسوالات کے گھیرے میں کھڑا کر دیا ہے۔

بنگلورو کی تِلک نگر پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ عازمین حج کو دھوکہ دینے والے حریم ٹورس کے تمام افراد کو پولیس نے گرفتارکرلیا ہے۔ حریم ٹورس کے مالک صبغت اللہ شریف، اُن کے فرزند عبدالرحمن،عبدالرضوان،عبدالذیشان سمیت6 ملزمین اب پولیس کی گرفت میں ہیں۔ ان ملزمین سےعازمین حج کے تقریبا190پاسپورٹ ضبط کئے گئےہیں۔ صبغت اللہ شریف اور ان کے بیٹوں پر113عازمین حج سے تقریبا4 کروڑروپئے وصول کرنے کا الزام ہے۔ پولیس تمام ملزمین کوعدالت میں پیش کرتے ہوئے معاملے کی مزید تحقیقات میں جٹی ہوئی ہے۔

دوسری جانب متاثر عازمین حج  کہتے ہیں کہ نجی ٹور آپریٹر نے ان کےجذبات کےساتھ کھلواڑکیا ہے۔ کئی دنوں پہلے ہی اُنہوں نے مقدس سفر کی  تیاریاں مکمل کرلی تھیں۔ اپنے دوستوں اور رشتہ داروں سے ملاقاتیں، دعوتیں، سب پوری ہو گئی تھیں ۔ لیکن دو اگست کو جب پتہ چلا کہ صبغت اللہ شریف فرار ہوگئےہیں تو ایسا لگا کہ پیروں تلے زمین کھسک گئی۔

 متاثرین کی رہنمائی کرنے والے کہتے ہیں کہ ہرسال اس طرح کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔ حج اورعمرہ کے نام پر گلی کوچوں میں دکانیں کھلی ہوئی ہیں۔ رجسٹرڈ ایجنٹوں کے ساتھ سب ایجنٹ کام کر رہے ہیں۔ عازمین حج کودھوکہ دینےوالا حریم ٹورس بھی ممبئی کے ایک ایجنٹ کے ساتھ مل کرکام کررہا تھا۔

حال ہی میں کرناٹک حج کمیٹی کے چئیرمین روشن بیگ نے بھی کہا ہے کہ حج اور عمرہ کے کئی ٹور آپریٹرز خدمت کو تجارت بنا بیٹھےہیں۔ ایسے ٹور آپریٹوں پر سخت شکنجہ کسنے کی ضرورت ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا