:اور ہر طرح کے
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا بی جے پی پر بڑا وار ، لگ ... مادھوی لتا کی شرانگیزی : مسجد کی طرف تیر کمان چلان ... منیش سسودیا کو عدالت سے نہیں ملی راحت ... سپریم کورٹ میں آج ’ماک پول‘ کے دوران بی جے پی کے ... کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی : وزی ... بھٹکل میں موسم نے لی کروٹ ... بھٹکل سمیت ہوناور اور کمٹہ میں سنیچر کے روز بجلی ن ... بھٹکل مسلم جماعت قطر نے سجائی خوبصورت عید ملن تقر ...

بلند شہر:09؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)دہلی میں کانوڑیوں کا ہنگامہ اور عام شہری کی کار کو تباہ کر دینے کے ایک روز بعد بلند شہر سے بھی اسی طرح کی غنڈہ گردی کی خبر منظر عام پر آئی ہے۔ بلند شہر کے بکلانا گاؤں میں کانوڑیوں کے دو گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوا ، اس کے بعد ان لوگوں نے راجواہا پل پر جم کر ہنگامہ آرائی کی ۔
کانوڑیوں نے پولس کی جیپ پر حملہ کر دیا اور جم کر توڑ پھوڑ کی، اتنا ہی نہیں کانوڑیوں نے پولس کو بھی نہیں بخشا اور پولس اہلکاروں کو بری طرح پیٹائی کی جس میں ایک پولس اہلکار زخمی ہو گیا ،آخر کار اپنی جان بچانے کے لئے پولس اہلکاروں کو موقع سے بھاگنا پڑا۔
پولس کے مطابق پرانی رنجش کو لے کر بکلانا گاؤں میں کانوڑیوں کے درمیان بدھ کے روز جھگڑا ہوا تھا، جھگڑے کے بعد کچھ کانوڑیئے راجواہا پل پر بیٹھ گئے اور ہنگامہ آرائی کرنے لگے، جس میں دو کانوڑیئے زخمی ہو گئے ۔
پولس کو جب اس کی خبر ملی تو موقع پر پہنچ کر دونوں کانوڑیوں کو اسپتال پہنچایا اور دونوں فریقین کے خلاف کیس درج کر لیا ۔ اس کے بعد ایک بار پھر کانوڑیوں نے ہنگامہ شروع کر دیا اور موقع پر موجود پولس جیپ پر حملہ کر دیا۔
واضح رہے کانوڑیوں کی یہ پہلی غنڈہ گردی نہیں ہے اس سے قبل دہلی کے موتی نگر میں بھی کانوڑیوں کی غنڈہ گردی کی خبرمنظر عام پر آئی تھی۔ جس میں خاتون کی کار کانوڑیوں سے ذرا سی چھو جانے کے بعد ان لوگوں نے ہنگامہ آرائی کی اور اس کی کارکو شدید نقصان پہنچایا، آخر میں ان کانوڑیوں نے اس کی کار کو پلٹ دیا تھا۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |