English   /   Kannada   /   Nawayathi

سال 2018کا رابطہ تعلیمی ایوارڈ 10اگست بروز جمعہ انجمن گراؤنڈ میں ہوگا منعقد 

share with us

ڈپٹی چیف منسٹر جی پرمیشور ااور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سکریٹری جناب ظفر یاب جیلانی ہوں گے مہمانِ خصوصی 

بھٹکل 09؍ اگست 2018(فکروخبر نیوز) رابطہ سوسائٹی بھٹکل پچھلے کئی دہائیوں سے قوم کے لیے مختلف میدان میں کام کررہا ہے۔ ان میں سے سب سے اہم قوم کے نونہالوں کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھانے کے لیے رابطہ ایوارڈ کا پروگرام ہے ۔ قریب انتیس سال قبل ہم نے یہ پروگرام شروع کیا تھا۔ اس سے قبل ہمارے طلباء وطالبات کا فیصد 70 سے 75 کے درمیان ہوتا تھا جب یہ ایوراڈ شروع کیا گیا تو قوم کے نونہالوں نے تعلیمی میدان میں ترقی کی منزلیں طئے کیں اور ان کا فیصد 90 سے 95 کے درمیان رہنے لگا۔ ہر سال یہ پروگرام منعقد ہوتا آرہا ہے۔

   امسال یہ پروگرام 10اگست 2018بروز جمعہ بعدِ نمازِ عصر ٹھیک ساڑھے چار بجے انجمن گراؤنڈ بھٹکل میں منعقد ہورہا ہے۔ اس بات کی اطلاع رابطہ سوسائیٹی کے سکریٹری جنرل جناب محمد یونس قاضیا نے رابطہ دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں دی ۔

    انہوں نے پروگرام کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے مختلف میدان میں نمایاں نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والے طلباء طالبات کے لیے یہ پروگرام منعقد کیا جاتا ہے ۔ امسال اس پروگرام میں ہمارے مہمانِ خصوصی کرناٹک کے ڈپٹی چیف منسٹر جی پرمیشور اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سکریٹری اور مشہور ایڈوکیٹ جناب ظفر یاب جیلانی شرکت کریں گے ۔ مہمانِ اعزازی کے طور پر بھٹکل اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے سنیل نائک شرکت کریں گے۔

   جناب قاضیایونس صاحب نے ایوارڈ کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس ایل سی ، گرائجویشن ، پوسٹ گرائجویشن میں ٹاپ کرنے والوں کے درمیان یہ انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ ضلع ٹاپر ، ملکی سطح پر ٹاپ کرنے والے اور گلف کے ٹاپر کو بھی ان انعامات سے نوازا جائے گا۔ مزید اس سال دو خصوصی ایوارڈ بھی دئیے جائیں گے۔ انہوں نے رابطہ کی جانب سے دی جانے والی خدمات کا بھی مختصراً تذکرہ کیا۔ رابطہ سوسائٹی کے صدر جناب سی اے زاہد صاحب نے رابطہ کی جانب سے قوم کے لیے کی جانے والی خدمات کا مختصراً تعارف کیا ۔ اس موقع پر رابطہ کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

 یہ پروگرام فکروخبر پرلائیوٹیلی کاسٹ کیا جائے گا

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا