English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہری ونش رائے راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین منتخب

share with us

نئی دہلی:09؍اگست2018(فکروخبر /ذرائع)راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین عہدے کے انتخاب میں این ڈی اے کے امیدوار ہری ونش سنگھ نے جیت حاصل کر لی ہے۔ ہری ونش سنگھ جے ڈی یو سے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ انہوں نے حزب اختلاف کی طرف سے کانگریس کے بی کے ہری پرساد کو شکست دی۔ ہری ونش کے حق میں کل 125 ووٹ ڈالے گئے جبکہ بی کے ہری پرساد کے حق میں کل 105 ووٹ پڑے۔ ووٹنگ میں کل 222 ارکان پارلیمنٹ نے حصہ لیا۔راجیہ سبھا کے چیئر مین وینکیا نائیڈو کے ہری ونش سنگھ کی جیت کا اعلان کرنے کے بعد وزیر اعطم نریندر مودی نے انہیں سیٹ پر جاکر مبارکباد پیش کی۔ حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد نے بھی انہیں مبارکباد پیش کرتے مل کر کام کرنے کی امید ظاہر کی۔قبل ازیں این ڈی اے کے پاس اکثریت کا ہدف نہیں تھا لیکن آخری موقع پر کچھ جماعتوں نے این دی اے امیدوار کو حمایت دینے کا اعلان کر دیا جس کے بعد پورا کھیل ہی پلٹ گیا۔اوڈیشا کی بی جے ڈی، تمل ناڈود کی اے آئی اے ڈی ایم کے اور تلنگانہ کی ٹی آر ایس نے این ڈی اے کے امیدوار ہری ونش سنگھ کا ساتھ دیا جس کے بعد ان کی جیت یقینی ہو گئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا