English   /   Kannada   /   Nawayathi

کانوڑیاترا میں کاونڑیوں کی غنڈہ گردی ، ،معمولی بات پر راستہ پرمچائی توڑ پھوڑ ، پولس بنی رہی تماشائی

share with us

نئی دہلی :08؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع) دہلی کے موتی نگر علاقے میں منگل کی شام کانوڑیوں نے جم کر ہنگامہ کیا ۔ خبروں کے مطابق ؛ سڑک سے گزر رہی ایک کار کے چھو  جانے سے کانوریوں نے ہنگامہ شروع کردیا اور جم کر توڑ پھوڑ کی ۔ معاملے کی اطلاع پاکر موقع پر پہنچے پولیس اہلکاروں نے ان کو روکنے کی کوشش کی لیکن ان کا غصہ کم نہیں ہوا اور وہ کار کے ساتھ توڑ پھوڑ کرتے رہے ۔ حالاں کہ اس معاملے کے دوران کار میں سوار لوگ بہ حفاظت نکال لیے گئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کے موتی نگر میں منگل کی شام اس وقت ہنگامہ مچ گیا جب وہاں سے گزر رہے کانوڑیوں سے ایک کار ہلکی سی چھو گئی ۔ اس بات کو لے کر کانوڑیے تشدد پر اتر آئے ۔ کار میں سوار لوگوں نے کانوریوں کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں مانے ۔ انہوں نے ڈنڈے سے کار میں توڑ پھوڑ شروع کردی ۔

پی سی آر پر جانکاری ملتے ہی کچھ پولیس ہلکار وہاں پہنچے ،لیکن وہ تماشا دیکھتے رہے ۔بعد میں پولیس نے روکنے کی کوشش بھی کی لیکن وہ نہیں رکے ۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں کے سامنے ہی کار کو سڑک پر پلٹ دیا ۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولیس فورس کو موقع پر بھیجا گیا ۔اس کے بعد کانوڑیے وہاں سے بھاگ نکلے ۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق؛ کار میں سوار لوگوں کو کسی طرح کی چوٹ نہیں آئی ہے اور متاثرین کی طرف سے اس معاملے میں ابھی تک کوئی شکایت بھی درج نہیں کرائی کی گئی ہے ۔

دریں اثنا دی ہندو کی ایک خبر کے مطابق ؛پولیس کو شام 5بجکر 30منٹ پر اس کی اطلاع ملی ۔ اس کے بعد جب پولیس وہاں پہنچی تو کانوڑیے بھاگ گئے ۔شروعاتی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ کار ایک پولیس آفیسر کی بیٹی کا ہے ۔اس معاملے کو لے کر پولیس کاکہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی نے تحریری شکایت دینے سے منع کر دیا ہے۔لیکن پولیس  اس کو لے کر معاملہ درج کر رہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا