English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : سرکاری ڈگری کالج کے سابق چپراسی نے کی خودکشی 

share with us

بھٹکل:08؍اگست2018(فکروخبرنیوز)سرکاری ڈگری کالج میں چپراسی کے طور پر اپنی خدمت انجام دینے والے گوپال منجوگونڈا نے گھر کے قریب ہی ایک کاجو کے باغ میں خودکشی کر لی ہے ،،تفصیلات کے مطابق منجو گونڈاکل رات کھانے سے فراغت کے بعد گھر سے نکلا تھا آج صبح اسکی لاش گھر کے قریب ہی ایک کاجو کے باغ میں پائی گئی ،تاہم خود کشی کی وجوہا ت کا ابھی تک پتہ نہیں چل پایاہے،خیال رہے کہ منجو گونڈا گزشتہ کئی سالوں سے بھٹکل سرکاری ڈگری کالج میں بطور چپراسی کے اپنی خدمات انجام دی ہیں اور آج کل وہ ماہی گیر کشتی پر کا م کر رہا تھا ،اس سنگین اقدام کے پیچھے کیا وجوہات ہیں اب تک پتہ نہیں چل پایا ،پولس نے موقع پر پہونچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال منتقل کر دیا جس کے بعد لاش اہل خانہ کے حوالہ کر دی گئی ، معاملہ دیہی پولس تھانہ میں درج کر لیا گیا ،پولس معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا