English   /   Kannada   /   Nawayathi

چھیڑخوانی کے الزام میں ذہنی معذور شخص کی کمبھے سے باندھ کر پٹائی 

share with us

کنداپور :08؍اگست2018(فکروخبرنیوز)کواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے الزام میں ذہنی طور پر معذور ایک شخص کو کھمبے سے باندھ کر زدو کوب کئے جانے کا معاملہ یہاں کنداپور مونسپالٹی کے ایل ایل سی روڈ پر پیش آیا ہے ، اس شخص پر الزام ہے کہ وہ راستہ سے گزر رہی لڑکیوں کے سامنے غلط حرکتیں کرتا تھا اور راستہ سے گزر رہی لڑکیوں کے سامنے ہی ااپنی پینٹ اتار کر پشاب کرنے لگتا تھا ، اسی بات سے پریشان کچھ خواتین نے اس کے گھر پر بھی شکایت کی تھی ،لیکن اس کے باوجو د وہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں �آرہا تھا جس کی بناء پر گزشتہ روز علاقہ والوں نے لڑکیوں کی شکایت پر اس کی کلاس لیتے ہوئے ایک کھمبے سے باندھ کر اسے خوب پیٹا ، علاقہ والوں کی طرف سے اس معاملہ میں قانون کو اپنے ہاتھوں میں لیتے ہوئے پٹائی کئے جانے پر لڑکے کے گھر والوں نے سخت برہمی کا اظہار کیا ،ان کا کہنا ہے کہ ان کا لڑکا ذہنی طور پر معذور ہے اور اسے اپنے کئے کا کچھ ہوش نہیں رہتا ،اور اس طرح بنا کسی چھان بین کے اور مسئلہ کی تہ تک پہنچے بغیر کسی کو مارنا پیٹنا بھی جرم ہے ، ساتھ ہی گھر والوں نے بتایا کہ وہ شادی شدہ شخص ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا