English   /   Kannada   /   Nawayathi

ونلی میں پیر پھسل کر سمندر میں گرنے والے نوجوان کی لاش بازیافت 

share with us

کمٹہ 08؍ اگست 2018(فکروخبرنیوز) تعلقہ کے ونلی علاقہ میں پہاڑی کی چوٹی پر فون پر بات چیت کے دوران پیر پھسل کر سمندر میں گرنے والے نوجوان کی لاش آج بازیافت کرلی گئی ہے۔ مہلوک کیش شناخت آنند نارائن کی حیثیت سے کرلی گئی تھی جو کمٹہ کے ونلی پہاڑی کے چوٹی پر اپنے دوستوں کے ساتھ سیر وتفریح کے لیے گیا ہوا تھا۔بتایا جارہا ہے کہ اس دوران کسی کا فون کا اس کو موصول ہوا اور وہ اس پر بات چیت کے دوران ہی اس کا پیر پھسل گیا اور وہ سیدھے سمندر میں جاگرا ۔ سمندر میں طغیانی کو دیکھتے ہوئے اس کی لاش بازیافت نہ کی جاسکی۔ آج تین روز بعد اس کی لاش بازیافت کرلی گئی ہے۔ کمٹہ پولیس تھانہ کے افسران نے جائے واقعہ پر پہنچ کر ضروری کارروائی کی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا