English   /   Kannada   /   Nawayathi

حج 2018 : بنگلورو میں 100سے زائد عازمین کے ساتھ دھوکہ دھڑی ، پولیس نے شروع کی جانچ

share with us

بنگلورو :08؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع) مقدس سفر کے نام پرعازمین حج کولوٹنے  اور ان کی امیدوں پرپانی پھیرنے کا شرمناک واقعہ بنگلورو میں پیش آیاہے۔ حریم ٹورس نامی ایجنسی پر 100 سے زائد عازمین حج کو دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔ بنگلوروکی تِلک نگر پولیس اس پورے معاملے کی جانچ کررہی ہے۔بتایاجاتا ہے کہ یکم اگست سے حریم ٹورس کا دفتر بندہے اور اس کا مالک صبغت اللہ شریف عازمین حج کی رقم اور پاسپورٹ کے ساتھ فرارہے ۔حریم ٹورس نے فی عازم ڈھائی سے تین لاکھ روپئے کی رقمحاصل کی تھی ۔ خیال رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے صبغت اللہ شریف اوراس کا بیٹا حج اور عمرہ کے سفرسے وابستہ تھے۔ادھر گزشتہ ایک ہفتہ سے عازمین حج پریشان ہیں اوران کے حج پرجانے کی امیدیں اب تقریبا ختم ہوچکی ہیں۔ عازمیں حج کے مطابق بھروسہ مند ٹور آپریٹر سمجھ کر بُکنگ کی گئی تھی، لیکن عین وقت پر اس نے دھوکہ دیدیا ۔ پولیس انصاف کا یقین دلا رہی ہے ، لیکن لیکن مرکزی اور ریاستی حج کمیٹیاں خاموش ہیں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا