English   /   Kannada   /   Nawayathi

جرمنی میں مہاجرین کی رہائش گاہ میں آتش زدگی، دس افراد زخمی

share with us


کنٹینر کو آگ لگنے کے واقعے میں ملوث مہاجرنے خود کشی کرنے کی کوشش کی ،پولیس کی ابتدائی تحقیقات


برلن:08؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)جرمن شہر بیرگش گلاڈباخ میں پناہ گزینوں کی ایک رہائش گاہ پر آتش زدگی کے حملے کے واقع کے بعد پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اس رہائش گاہ میں مقیم ایک انتیس سالہ مہاجر نے خود کشی کرنے کے لیے آگ لگائی تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن پولیس نے کہاکہ مغربی جرمن شہر بیرگش گلاڈباخ میں پناہ گزین کی رہائش کے لیے استعمال کیے جانے والے ایک کنٹینر میں آگ لگنے سے نو افراد شدید زخمی جبکہ ایک شخص کو معمولی زخم آئے۔ ابتدائی تفتیش کے بعد جرمن پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ کنٹینر کو آگ لگنے کے واقعے میں ملوث انتیس سالہ رہائشی کے بارے میں شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اْس نے خود کشی کرنے کی کوشش کی تھی۔بعد ازاں جائے وقوعہ کے معائنے کے بعد فائر بریگیڈ کے عملے نے بتایا کہ یہ پناہ گاہ مزید رہائش کے قابل نہیں رہی ہے۔ اس پناہ گاہ میں رہائش پذیر 56 مہاجرین کو ایک دوسری جگہ منتقل کردیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا