English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب میں اب نمازی مبلغوں کو ریٹ کر سکیں گے

share with us

نئے ایپ سے نمازی معلوم کرسکیں گے کہ مبلغ کا خطبہ مزید کتنا چلے گا،وزارت اسلامی امور


ریاض:08؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی حکام نے کہاہے کہ وہ ایک موبائل فون ایپ تیار کر رہے ہیں جس سے مسجدوں میں دیے جانے خطبوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی اور نمازیوں کو یہ معلوم ہو سکے گا کہ مبلغ کا خطبہ مزید کتنا چلے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارتِ اسلامی امور کے وزیر عبداللطیف الشیخ کا کہنا تھا کہ اس ایپ سے مسجدوں کی مانیٹرنگ کی جا سکے گی اور خطبے کی طوالت اور معیار کے بارے میں معلومات حاصل ہوں گی۔سعودی وزیر برائے اسلامی امور کا کہنا تھا کہ مذہب کو استعمال کر کے لوگوں کے ذہنوں کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہیے اور نہ ہی ملک کی سکیورٹی اور اسحکام پر سمجھوتہ کرنا چاہیے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا