English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران سے کاروبار کرنے والے امریکا کے ساتھ تجارت نہیں کرسکیں گے، ٹرمپ

share with us

اس سے قبل اتنی سخت پابندیاں کبھی نہیں لگائی گئیں، نومبر میں یہ اور سخت کر دی جائیں گی،ٹوئیٹر پیغام 

 

واشنگٹن:08؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر پابندیوں کے نفاذ کے بعد تہران کے ساتھ کاروباری روابط رکھنے والے ممالک کے لیے سخت تنبیہ جاری کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ’ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انھوں نے ایسے ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ایران کے ساتھ کاروبار کرتے ہیں تو امریکا کے ساتھ تجارت نہیں کر سکیں گے۔صدر ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں مزید کہا کہ اس سے قبل اتنی سخت پابندیاں کبھی نہیں لگائی گئی تھیں اور نومبر میں یہ اور سخت کر دی جائیں گی۔ میں صرف عالمی امن کا مطالبہ کر رہا ہوں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا