English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلپائنی صدر کی جرائم میں ملوث پولیس اہلکاروں کے قتل کی دھمکی

share with us

جرائم میں ملوث پولیس اہلکاروں کو معاف نہیں کیا جاسکتا، دوبارہ جرم کرنے پرانہیں قتل کردیا جائے گا،خطاب


منیلا:08؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)فلپائن کے صدر روڈو ریگو دوتیرتے نے اپنے ملک کی پولیس کے سینئر اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے کہاہے کہ جرائم میں ملوث پولیس اہلکاروں کو معاف نہیں کیا جاسکتا، دوبارہ جرم کرنے پرانہیں قتل کردیا جائے گا۔خبر رساں اداروں کے مطابق فلپائنی صدر نے ایوان صدر میں ہونے والی ایک تقریب سے خطاب میں جرائم میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی دھمکی دی۔ اس موقع پرمبینہ طورپر سنگین جرائم میں ملوث 102 پولیس اہلکار بھی وہاں موجود تھے۔ صدر دو تیرتے نے کہا کہ اگر یہ لوگ(پولیس اہلکار) دوبارہ جرائم کے مرتکب ہو تو میں انہیں قتل کرنے کا حکم دوں گا۔انہوں نے کہا کہ جرائم میں ملوث پولیس اہلکاروں کے کیسز کی الگ الگ جانچ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر تم اپنے جرائم سیباز نہ آئے تو تمہیں موت کے گھاٹ اتارنے کا حکم دوں گا۔ چاہے چھوٹا جرم کرو یا بڑا جرم کرو، تمہیں ہرحال میں اس کی کڑی سزا بھگتنا ہوگی۔انہوں نے جرائم میں ملوث مشتبہ پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ سیمخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر میں ان مجرموں کے قتل کا حکم دوں تو انسانی حقوق کا واویلا نہ کرنا کیونکہ میں پہلے ہی انہیں وارننگ دے چکا ہوں۔خیال رہے کہ فلپائن میں پولیس سے منسلک اہلکار کرپشن، ریپ اور منشیات کیدھندے میں ملوث پائے گئے ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا