English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب گرفتار سرگرم کارکنوں کی معلومات فراہم کرے، امریکہ

share with us

سعودی عرب عدالتی عمل میں شفافیت کا احترام اور گرفتار افراد کی قانونی حیثیت سے متعلق معلومات افشا کرے،محکمہ خارجہ 

واشنگٹن :08؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)امریکہ کے محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور کینیڈا اس کے قریبی شراکت دار ہیں اور وہ یہ چاہے گا کہ سعودی حکومت ان سرگرسعودی عرب گرفتار سرگرم کارکنوں کی معلومات فراہم کرے، امریکہ کارکنوں کی گرفتاریوں کے متعلق مزید معلومات فراہم کرے جن پر کینیڈا نے اعتراض کیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان نے گزشتہ روز پریس بریفنگ میں کہاکہ سعودی عرب عدالتی عمل میں شفافیت کا احترام کرے اور گرفتار افراد کی قانونی حیثیت سے متعلق معلومات افشا کرے۔سعودی عرب نے خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والے سرگرم کارکنوں کی گرفتاریوں پر کینیڈا کی نکتہ چینی کے رد عمل میں کل کینیڈا کے سفیر کو ملک سے نکلنے کا حکم دیا تھا۔سعودی عرب نے کینیڈا کے ساتھ تمام نئی کاروباری سرگرمیوں سمیت مشترکہ تعلیمی تبادلوں کے پروگرام بھی معطل کر دئیے ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا