English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران پر امریکی پابندیوں سے تیل مہنگا ہو سکتا ہے،اقتصادی ماہرین کا خدشہ 

share with us

واشنگٹن:08؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)ایران کے سامان پر امریکی پابندیوں کے اطلاق کے بعد تیل کی قیمتوں میں تیزی آئی ہے ، جس سے اقتصادی ماہرین یہ خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ نومبر میں ایران کے تیل کی برآمدات پر پابندی لگنے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی فراہمی کم ہو سکتی ہے اور اس کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔میڈیاپورٹس کے مطابق اوپیک کے رکن ملک ایران پر امریکی پابندیوں کا اطلاق رات بارہ بجے شروع ہوا لیکن ان میں ایرانی تیل کی برآمد شامل نہیں ہے۔ایران نے جولائی کے مہینے میں ہر روز تقریباً 30 لاکھ بیرل کروڈ آئل برآمد کیا تھا۔اس وقت جو پابندیاں نافذ کی گئی ہیں ان میں امریکی ڈالروں کی خرید، دھاتوں کی تجارت، کوئلہ، تجارتی سافٹ ویئر اور موٹر سازی کا شعبہ شامل ہے۔امریکہ نے ایران کے انرجی سیکٹر پر 180 دنوں کے بعد پابندیاں لگائے کا فیصلہ کیا ہے جن کااطلاق 4 نومبر سے ہو جائے گا۔ایرانی تیل پر پابندیاں لگنے سے پہلے ہی نیویارک کی برینٹ مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 90 سینٹ فی بیرل کا اضافہ ہو گیا

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا