English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب کا قطری شہریوں کی حج کی ادائی کے لیے آمد کا خیر مقدم

share with us

قطر سے آنے والے عازمین ہمارے خاص مہمان، انہیں ہرممکن سہولت مہیا کی جائے گی،سعودی قیادت

ریاض:08؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)قطر کے سعودی عرب کے ساتھ چل رہے تنازعہ کے باوجود قطری شہریوں کی بڑی تعداد کے مناسک حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچنے پر سعودیہ کی حکومت نے خیرمقدم کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ قطری حکومت نے عازمین حج کی آن لائن رجسٹریشن روکنے کے لیے آن لائن سروسز معطل کردی تھیں مگر اس کے باوجود قطری شہریوں کی بڑی تعداد دیگر ذرائع کا استعمال کرکے حج کے لیے سعودی عرب پہنچ رہی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ قطری شہریوں کا فریضہ حج میں گہری دلچسپی کا اظہار قابل تحسین ہے اور ان کے اس دینی جذبے کو خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سراہا ہے۔ سعودی قیادت کا کہنا تھا کہ قطر سے آنے والے عازمین حج ان کے خاص مہمان ہیں اور انہیں ہرممکن سہولت مہیا کی جائے گی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ قطری عازمین حج قطر کی سرکاری ایئرلائن کے سوا کسی بھی دوسری فضائی کمپنی کے ذریعے سعودی عرب آسکتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا