English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھارتی شہری کے قتل کیس میں سابق امریکی فوجی کو تین بارعمر قید کی سزا

share with us

واشنگٹن:08؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)یکہ میں یو ایس نیوی  کے ایک  اہلکار(ریٹائرڈفوجی اہلکار) کو منگل کے روز عدالت نے ایک بھارتی انجینئر کے قتل کے جرم میں تین بار عمر قید کی سزا سنائی ہے۔اولتھ سے تعلق رکھنے والے ایڈم پورنٹن نے 32 سالہ سرینواسو کچی بولتھا کو گزشتہ برس فروری میں کینزا سٹی بار میں گولی مارکر ہلاک کردیا تھا جبکہ  آلوک مدادسنی بھارتی شہری اور کینز ا کے رہایشی ایان گرلوٹ کو زخمی کردیا تھا۔رواں برس کے آغاز میں ایڈم نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا، اور قتل کرنے کی وجہ نسل پرستی بتایا تھا۔ا س کا کہنا تھا اس نے ایان کو گولی تب ماری جب وہ موقعے واردات سے فرار ہورہا تھا۔عدالت نے کا کہنا تھا کہ  ایڈم کا جرم نا قابل تلافی ہے اور اس کی بھرپائی کرنے کے لیے کچھ بھی نہیں کیا جاسکتاالبتہ اس فیصلےسے ہلاک شدہ کے خاندان والوں کو کسی حد تک انصاف دیا جا سکتا ہے۔عدالت کو دیےایک بیان میں ہلاک شدہ انجینئر  کی اہلیہ نےکہا ''میرے خاوند ہمیشہ دوسروں کے ساتھ بے حد ادب سے پیش آیا کرتے تھے، اگر وہ زندہ ہوتے تو ایڈم کو ضرور سمجھاتے کہ ہر سانولا انسان برا نہیں ہوتا  اور  وہ امریکہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے۔ میرےخاوند اس سے کہیں زیادہ اچھے تھے جتنا تم انہیں سمجھ بیٹھے تھے۔ با اخلاق، مدد گار، سب کا خیال  رکھنے والے۔ سرینو س  اور میں اپنے خوابوں کو پورا کرنےیہاں  آئے تھے۔ مگر اب میرا'امیریکن ڈریم' ٹوٹ چکا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا '' جیل میں رہنے کے دوران تمہیں  غور و فکر کرناچاہیے اور بقیہ ساتھیوں کو بھی درس دینا کہ معصوم لوگوں کو قتل کرنا کتنا برا ہے اور اس سے کتنی  زندگیا ں تباہ ہو جاتی ہیں۔''اس موقعے پر امریکی اٹارنی سٹیپن السٹر  کا کہنا تھا کہ ہر انسان کا حق ہے کہ وہ بلا خوف رہ سکے پھر خواہ وہ  کوئی بھی ہو یاکسی بھی خدا کو مانتا ہو ا۔واضح رہے انجینئر  سری نواس کے قتل نے امریکہ میں جنوبی ایشیائی لوگوں کو خوف زدہ کردیا تھا۔​​​​​​

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا